• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم روبوٹ نہیں، ہر میچ میں پرفارم کرنا ممکن نہیں:حارث رؤف

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی انسان ہیں روبوٹ نہیں، اس لیے ہر میچ میں یکساں کارکردگی دکھانا ممکن نہیں۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان کی 6 رنز سے سنسنی خیز فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، مگر ہم ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ایک بری کارکردگی کے بعد دس اچھے میچ بھول جاتے ہیں، ہم سے ہر بار بہترین کھیلنے کی توقع کی جاتی ہے، مگر ہم مشین نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، اہم بات یہ ہے کہ ہم خود پر یقین قائم رکھیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

حارث رؤف نے اس میچ میں 61 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، پاکستان نے شاندار ٹیم پرفارمنس دکھاتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید