• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین کمشنر پنجاب کا گنے کی کرشنگ میں تاخیر پر ملوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شوگر ملز کے مالکان کا کہنا ہے کہ رواں سالگنے کے کرشنگ سیزن میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

شوگر ملز مالکان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کے بجائے 30 نومبر تک کرشنگ شروع کرنے کا وقت دیا جائے، شوگر ملز اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔

دوسری جانب کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کو ہر صورت کرشنگ شروع کرنا ہوگی، کرشنگ میں تاخیر پر ملوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بازار میں چینی کی مصنوعی قلت سے قیمت بڑھا رکھی ہے، کرشنگ سے چینی کی قیمت اور سپلائی بہتر ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید