گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا 18 نومبر کو ہونے والا مجوزہ مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے 18 نومبر کا اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق صوبوں کو آگاہ کر دیا۔
صوبائی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی کا اجلاس 18 نومبر کو نہ بلانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، وزارتِ خزانہ نے چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد 18 نومبر کو اجلاس بلانے کے لیے وزیرِ اعظم ہاؤس سے منظوری مانگی تھی۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جواب نہ ملنے کے بعد صوبوں کو اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع وزارتِ قانون کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں صوبوں کو مالیاتی وسائل سے حصہ کم نہ کرنے کا تحفظ ختم کرنے کی تجویز تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے مخالفت کے بعد این ایف سی سے متعلقہ شق 27 ویں ترمیم سے نکال دی گئی، اس سے پہلے 29 اگست اور پھر 10 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی، اگست میں ہونے والا این ایف سی کا اجلاس بارشوں کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا۔