• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے ہر براعظم کے سب سے امیر ارب پتی کون ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کے ہر براعظم کے سب سے امیر ارب پتی کون ہیں؟ شمالی امریکا میں امریکی ایلون مسک 480.9ارب ، یورپ میں فرانس کے برنارڈ آرنو – 223.6ارب ڈالرکے مالک ہیں۔ ایشیامیں بھارت کے مکیش امبانی 105ارب ڈالر، آسٹریلیا میں جینا رائن ہارٹ 30.3ارب ڈالر دولت رکھتے ہیں۔ جنوبی امریکا میں برازیلی و ساویرن 33.7ارب ڈالر،افریقہ میں نائیجیریا کے علیکو ڈانگوٹے 25.5ارب ڈالرکے مالک ہیں۔ دنیا کے سب سے امیر افراد مختلف صنعتوں میں کامیاب کاروباری افراد ہیں، جنہوں نے اپنی دولت خود بنائی یا وراثت میں حاصل کی۔ یورپ میں فرانس کے برنارڈ آرنو، شمالی امریکہ میں ایلون مسک، ایشیا میں بھارت کے مکیش امبانی، آسٹریلیا میں جینا رائن ہارٹ، جنوبی امریکہ میں برازیل کے ایڈوارڈو ساویرن اور افریقہ میں نائیجیریا کے علیکو ڈانگوٹے سب سے زیادہ دولت مند ہیں۔ ان کی کہانیاں ٹیکنالوجی، ریٹیل، معدنیات اور دیگر شعبوں میں ان کی اثر و رسوخ اور سرمایہ کاری کی عکاس ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید