• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، 2 ججز نے شرکت نہیں کی

دو ججز کے استعفے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 ہوگئی۔ فوٹو: سپریم کورٹ / ویب سائٹ
دو ججز کے استعفے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 ہوگئی۔ فوٹو: سپریم کورٹ / ویب سائٹ 

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں 2 ججز نے شرکت نہیں کی، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے17ججز شریک ہوئے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد 24 تھی، دو ججز کے استعفے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 ہوگئی، تین ججز کے آئینی عدالت منتقل ہونے کے بعد ججز کی تعداد 19رہ گئی۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے۔ دونوں ججز نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید