نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ چنئی میں گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا ،کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا، بھارتی فضائیہ کا حادثہ کی تحقیقات کا اعلان ،بھارتی فضائیہ کا ایک ʼپلیٹس پی سی-7ʼ تربیتی طیارہ چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ معمول کی تربیتی پروازکے دوران پیش آیا تاہم طیارے کا پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھاجاسکتا ہے۔بعد ازاں بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔