قاہرہ(اے ایف پی) خلیجی ممالک کیخلاف ایرانی حملوں پر عرب لیگ نےآج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسان ذکی نے خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں بتایا کہ کویت، سعودی عرب، قطر، عمان، اردن اور مصر کی جانب سے طلب کردہ یہ اجلاس بذریعہ وڈیو کانفرنس ہوگا اور اس میں گروپ کے رکن ممالک پرایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی افواج حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک پر جوابی حملے کئے ہیں، قبل ازیں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ۔ انہوں نے ان حملوں کو عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اور قابل نفرت اقدام قرار دیتے ہوئے انکی شدید مذمت کی تھی ۔