ریو ڈی جینرو( جنگ نیوز) سابق اولمپک چیمپئن امریکا کی وینس ولیمز ریو اولمپکس کی خواتین کے سنگلز ٹینس مقابلے کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر باہر ہوگئیں ۔ بیلجئم کی کرسٹین فلپکینز نے انہیں 4-6، 6-3، 7-6 سے شکست دے کر میچ سے باہر کر دیا۔ ایک اور سابق عالمی نمبر ایک سربیا کی اینا آئیوانووچ کو بھی پہلے ہی مرحلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں اسپین کی کارلا سوریز نوارو نے 2-6، 6-1،6-2سے شکست دی۔