• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کے جعلی دستاویزات اور مہر بنانے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ منگھوپیر پولیس نے مبینہ طور پر سرکاری اداروں کے جعلی دستاویزات اور مہر بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد نعمان مختلف عدالتوں کے جعلی دستاویزات تیار کرکے اپنے ساتھیوں کی مدد اور ضبط شدہ مال کے وصول میں استعمال کرتا تھا۔ ملزم ضبط شدہ ٹرک کی وصولی کے لئے جالی تیار کردہ عدالتی حکم نامہ لیکر تھانے آیا تھا، جس پر دستخط مشکوک جان کر تصدیق کروائی گئی۔ تصدیق کے بعد ملزم محمد نعمان کو گرفتار کرکے جعلی حکم نامہ کو بطور ثبوت تحویل میں لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ گرفتار ملزم کا منظم گینگ ہے جس کے دیگر ملزمان کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید