• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا Arquus کے ساتھ 7 ہزار فوجی ٹرکوں کا سب سے بڑا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)فرانس کاArquus کے ساتھ7ہزار فوجی ٹرکوں کا سب سے بڑا معاہدہ، 5 ارب یورو کا کانٹریکٹ آف دا سنچری ،فرنچ آرمی اپنی لاجسٹک فلیٹ کو سال کے آخر تک اپڈیٹ کریگی۔میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی آرمی کے لیے Arquus نے سات ہزار فوجی لاجسٹک اور ٹیکٹیکل ٹرکوں کا تقریباً 5 ارب یورو کا سب سے بڑا معاہدہ جیتا، جسے ‘ صدی کا معاہدہ’ کہا جا رہا ہے۔ یہ ٹرک Zetros 6×6 چیسس پر مبنی ہیں اور Arquus Daimler Trucks کے ساتھ شراکت میں ان کی ملٹریائزیشن، آرمرنگ اور سسٹم انٹیگریشن کرے گا۔ فرانس کی آرمی اپنی لاجسٹک فلیٹ کو سال کے آخر تک اپڈیٹ کرے گی، جس میں 9,466 مختلف قسم کی گاڑیاں تبدیل کی جائیں گی۔

دنیا بھر سے سے مزید