• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسانی سے ہو یا مشکل سے، حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آسانی سے ہو یا مشکل طریقے سے، لیکن حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو دہائیوں سے رد کرتا آ رہا ہوں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے بیرونی و اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو رد کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید