• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نوابزادہ مظہر علی خان—فائل فوٹو
نوابزادہ مظہر علی خان—فائل فوٹو 

سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق نوابزادہ مظہر علی خان لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 3 بجے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ مظہر علی خان ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے۔

وہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

نوابزادہ مظہر علی خان ایک مرتبہ رکنِ پنجاب اسمبلی اور ایک بار رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) بھی رہ چکے تھے۔

قومی خبریں سے مزید