ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 کے گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹیم پاکستان نے گروپ بی میں 3 میں سے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
اس گروپ سے اگلی سیمی فائنلسٹ ٹیم کونسی ہو گی؟ اس کا فیصلہ 18 تاریخ کو بھارت اور یو اے ای کے میچ کے بعد ہو گا۔
ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی طرف سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف پاکستان نے 14 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 47 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔
گروپ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، بھارتی اوپنر ویبھو سوریا ونشی 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہد عزیز نے 3، سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔