• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 0-3 سے فاتحانہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا، سیریز میں کلین سوئپ کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، امید ہے ٹیم اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ آگے بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔

قومی خبریں سے مزید