• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کا پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر ناقدین کو دلچسپ جواب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے مقبول ترین اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید کا ایک بار پھر دلچسپ جواب دے دیا۔

 فواد خان پاکستان، بھارت، بنگلادیش سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبول ہیں، فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کامیاب انٹری دے کر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا اور فلم ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔

ان دنوں فواد خان پاکستان آئیڈل میں بطور جج شریک ہیں، جس پر مختلف سوشل میڈیا صارفین اور گلوکاروں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان گلوکاری کے مقابلے کے جج بننے کے اہل نہیں۔

فواد خان نے شو کے دوران سوشل میڈیا پر کچھ تنقیدی کمنٹس بھی پڑھے اور ہنستے ہوئے کہا، ’میں نے بہت سارے کمنٹس دیکھے ہیں جس میں کہا گیا کہ کانٹیسٹنٹس کو چاہیے یہ ججز کو ہی باہر کر دیں، خاص طور پر مجھے، تو میرا ان سب کو جواب ہے، چل بے!‘

انہوں نے کہا کہ میں سب کو پیار کرتا ہوں اپنے سپورٹرز کو بھی اور ان لوگوں کو بھی جو مجھ پر تنقید کرتے ہیں، سب کو اپنی رائے کا حق ہے، پیار سب کے لیے برابر ہے، شاید ان کے لیے ذرا زیادہ ہے جو مجھے چاہتے ہیں لیکن میں سب سے محبت کرتا ہوں۔

فواد خان کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے ان کے جواب کو پسند کیا، جبکہ کچھ نے تنقید کو جائز قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید