سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر بلڈبینک اینڈ ڈرگ ڈونیٹنگ سوسائٹی اور فلاحی تنظیم کی جانب سے ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے تین روزہ مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد سکھر بلڈ بینک اسپتال میں کیا گیا جس میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے 100سے زائد بچوں نے استفادہ حاصل کیاجبکہ ہونٹ اور تالو کٹے 30بچوں کی مفت پلاسٹک سرجری کر کے بچوں کی سماجی زندگی کو بحال کیاگیا،کیمپ کے اختتام پر سکھر بلڈ اینڈ ڈرگزڈونیٹنگ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف گناترا اور ان کی ٹیم نے جس جذبے اور خلوص سے ان بچوں کی زندگیوں کو مسکراہٹوں سے بھرا ہے ان کی اس خدمت کا صلہ باری تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں دے سکتا تاہم ہم اور ان بچوں کے والدین ان کی اس کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر اسپتال آئندہ بھی اس طرح کی خدمات کے لئے ہمیشہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ بعدازں انہوں نے کیمپ میں اپنی خدمات انجام دینے والی المصطفیٰ ویلفیر اور سکھر بلڈ اینڈڈرگزڈونیٹگ سوسائٹی کی ٹیم کی بھی خدمات کو سراہا۔