• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے بار بار سمجھا کر اپنی بیوی کو گرومنگ کا عادی بنایا: احسن خان

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

معروف اداکار احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کی گرومنگ، پسند ناپسند اور صفائی کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔

احسن خان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے لباس اور مجموعی شخصیت کا خاص خیال رکھتا ہوں، اگر میری بیوی یا بچے گھر میں بھی بے ترتیبی سے کپڑے پہنے ہوں تو میں فوراً انہیں تیار ہونے کا کہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ جیسے میں خود تیار رہتا ہوں، وہ بھی اچھے کپڑوں اور اسٹائل میں رہیں، میں نے بار بار سمجھا کر اپنی بیوی کو گرومنگ کا عادی بنایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے اہلیہ کے لمبے بال بہت پسند ہیں اور میں مخصوص رنگوں کے کپڑوں میں انہیں زیادہ پسند کرتا ہوں، میں پرانے یا بے ڈھنگے سوٹس برداشت نہیں کرتا اور اکثر ناپسندیدہ کپڑے چھپا دیتا ہوں یا ملازمہ کو دے دیتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید