راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق اے ڈی سی جی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال سنگھیڑا کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو پولیس اقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لائی تھی۔
پیشی سے واپسی پر اقبال سنگھیڑا چکری موٹروے ریسٹ ایریا میں پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے فرار ہونے کا مقدمہ تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا۔