سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نمائش پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی، ڈبل ڈیکر بسیں شارع فیصل پر چلیں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں بھی خواتین کے لیے بسیں رکھیں گے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ محکمے میں مفت کسٹمائزڈ بائیکس شروع کر رہے ہیں، خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے بھی بائیکس پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن پر تنازعات حل ہونے کے قریب ہیں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کو اس پر بریف کرینگے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر پورے پاکستان میں وِن وِن صورتحال ہے، ہر صوبے کو آئینی عدالت میں برابر کی نمائندگی ملی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا چارٹر آف ڈیموکریسی میں ذکر تھا، آئینی عدالت سے کیسز کے ڈسپوزل میں پیشرفت ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر جس کو تنقید کرنی ہے کرے، اگر عدالتیں پارلیمان کے ماتحت ہیں تو اس میں کچھ برا نہیں۔