• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10میں بس کی ٹکر سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، ماڑی پور روڈ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 24 سالہ علی اکبر جاں بحق ، 22سالہ سہیل ولد نور محم زخمی ہو گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ٹریلر کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا، علاوہ ازیں ناظم آباد ہادی مارکیٹ نجی بینک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نجی اسپتال کا ایمبولینس ڈرائیور 59سالہ اشفاق ولد عبدالراق زخمی ہوگیا، زخمی شخص کھلے پیسوں کی تلاش میں مختلف بینکوں میں گیاباہر نکلا تو ڈاکو پیچھے لگ گئے،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی ،بن قاسم تھانے کی حدود شاہ نواز گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار زبیر ولد علی اصغر زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے،شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 30 بی میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 45 سالہ صلاح الدین ولد مقیم شاہ زخمی ہو گیا ،اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 12 سالہ لحاظ ولد وزیر شاہ زخمی ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید