جامشورو کے قریب کوٹری جنکشن پر پٹڑی سے اُترنے والی موہنجودڑو ایکسپریس کی تین بوگیوں کو علیحدہ کرکے ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق صبح سویرے حادثہ اسٹیشن کے یارڈ میں پیش آیا، حادثے کا شکار موہنجودڑو ایکسپریس مسافروں کو لے کر لاڑکانہ روانہ ہورہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کو کلیئر کردیا گیا ہے، ریلوے ٹریفک بھی بحال ہے۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔