• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطنت عمان کا قومی دن، صدر مملکت کا سلطان ہیثم کے نام اہم پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے قومی دن پر سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عمان کی ترقی، سلطان کی دانشمندانہ قیادت کا پیہم ثبوت ہے۔ عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور ملک کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر ممنون ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کا تعاون خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید