• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے چند کھلاڑیوں میں کتنے پاکستانی شامل؟

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی منفرد فہرست میں شامل ہوگئے۔

مشفیق الرحیم آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔  یہ ان کے کیریئر کی 13ویں سنچری ہے۔

 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کے بعد مشفق الرحیم ایک منفرد فہرست میں شامل ہوگئے۔ اس فہرست میں دنیا کے وہ خوش نصیب کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

 مشفق الرحیم سمیت اس فہرست میں 10 اور کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کے جاوید میانداد اور انضام الحق میں شامل ہیں۔

کولن کاؤدری

100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کا پہلا کارنامہ انگلینڈ کے کولن کاؤدری نے سر انجام دیا تھا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 11 جولائی 1968 کو اپنے 100ویں ٹسیٹ میچ میں 104 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جاوید میانداد

یہ منفرد کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی جاوید میانداد تھے جنہوں نے یکم دسمبر 1989 میں بھارت کے خلاف 145 رنز کی کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

گورڈن گرینیج

100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینیج تھے، انہوں انگلینڈ کے خلاف 12 اپریل 1990 کو کارنامہ انجام دیا تھا۔ 

اسکرین گریب۔۔۔کرک انفو
اسکرین گریب۔۔۔کرک انفو

 ایلیک اسٹیورٹ

انگلینڈ کے ایلیک سٹیورٹ بھی اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کر چکے ہیں، انہوں 3 اگست 2000 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

انضام الحق

انضام الحق نے بھارت کے خلاف 24 مارچ 2005 میں اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی تھی، اس میچ میں انہوں 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

رکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ وہ واحد بیٹر ہیں جنہوں نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 جنوری 2006 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ رکی پونٹنگ نے پہلی اننگز میں 120 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 143 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

گریم اسمتھ

100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کا اعزاز جنوبی افریقہ کے بیٹر گریم اسمتھ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں انگلینڈ کے خلاف 19 جولائی 2012 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، انہوں نے 131 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں، انہوں نے 12 جنوری 2017 میں اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف 134 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جو روٹ 

انگلینڈ کے جو روٹ بھی اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کر چکے ہیں، انہوں نے بھارت کے خلاف 5 فروری 2021 میں 218 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے  100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر 2022 میں 200 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید