• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدھی رات کو کھانے کی تلاش میں نکلی خاتون نے1 ملین ڈالرز کی لاٹری جیت لی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست مشی گن میں آدھی رات کو کھانے کی تلاش میں نکلی ایک خاتون نے 1 ملین ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

کینٹ کاؤنٹی کی 53 سالہ خاتون نے مشی گن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ میں آدھی رات کو بھوک لگنے کی وجہ سے جاگ گئی جب کھانا لینے کے لیے گھر سے باہر گئی تو راستے سے میں نے کچھ لاٹری ٹکٹس بھی خرید لیے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ گھر پہنچ کر جب میں نے ٹکٹس کو اسکریچ کیا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ میں نے 1 ملین ڈالرز کی لاٹری جیت لی ہے اور پھر مجھے رات کو  بہت مشکل سے نیند آئی۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ میں نے 1 ملین ڈالرز کی لاٹری جیت لی ہے، اس لیے میں نے ابھی تک کوئی خاص منصوبہ بھی نہیں بنایا کہ اس رقم کو کس مقصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔

اس حوالے سے مشی گن لاٹری کمشنر سوزانا شکریلی نے کہا کہ لاٹری جیتنے والوں کی ایسی کہانیاں سن کر ہمیشہ بہت مزہ آتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لاٹری کی مقبولیت کی ایک وجہ غیر متوقع طور پر ایک بڑا لاٹری انعام جیتنا بھی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید