• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی حکومت کی اپنے میڈیا کے ذریعے امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش سامنے آگئی۔ 

بھارت نے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کیا۔

عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں جھڑپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا۔ 

امریکی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ 7 سے 10مئی کی 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد، رپورٹس اور عالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کررہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی مرتبہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید