• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: آتش فشاں سیمیرو پھٹ گیا، کئی دیہات راکھ، مٹی، لاوے سے بھر گئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں سیمیرو پھٹ گیا، اس حوالے سے جکارتا سے انڈونیشی حکام نے بتایا کہ آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے۔

مقامی حکام کے مطابق تقریباً 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پہاڑوں سے سیاحوں اور کوہ پیماؤں سمیت مزید افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ 

دریں اثناء جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں 6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کی گہرائی 136 کلومیٹر تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید