شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد کارروائی کرتے ہوئے شہر کے گنجان آباد علاقوں بھکی روڈ پر چلنے والے ایک جعلی گائنی ہسپتال کو سربمہر کر دیا ہے۔ پولیس نے ہسپتال کے مالک طارق اور اس کے آپریشن تھیٹر کے دو ملازموں کو گرفتار کرلیا پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دوپہر کے وقت اس ہسپتال میں ایک جوڑا آیا جس میں شامل ایک خاتون نے اپنے گناہ کو چھپانے کی خاطر ایک بچے کو جنم دیا جو بعدازاں فوت ہوگیا تو اسے ہسپتال کے باہر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا جسے دیکھ کر آبادی بھکی روڈ کے درجنوں افراد سراپا احتجاج بن گئے اطلاع پا کر اے سی شیخوپورہ اور پولیس وہاں پہنچ گئی ان ذرائع نے بتایا کہ جعلی ہسپتال میں آنے والے جوڑے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔