• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ملک پور کے علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے سے 9 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

دھماکے سے فیکٹری اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں، اب تک 4 افراد کے لاشیں نکال لی جاچکی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے 9 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا، مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید