• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

 وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنا غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خط میں عدالتی احکامات پر فوری عمل اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے خط میں مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام عمل میں لایا جائے، امید ہے پنجاب حکومت قانون کی بالادستی اور انسانی وقار یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ہری پور سے امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو آج طلب کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کی سفارش بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید