امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو جاسوسی کے لیے بھرتی کیا۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی ایجنٹوں نے افغان پناہ گزینوں کو کسی بھی افسر کی نقل و حرکت کی اطلاع دینے کا ٹاسک دیا۔
جان کریاکو کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اس کام کے عوض ایک سو ڈالر دیے گئے، اس طرح ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو جاسوسی کے کام میں لگایا گیا۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایران نے اسرائیل کی ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔