• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے طلال چوہدری کو 24 نومبر کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ طلال چوہدری اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ بتایا جائے حلقے سے لڑنے والے آپ کے امیدوار کو نااہل کیوں نہ کیا جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 96 کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کی مہم میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری شرکت کر رہے ہیں، 24 نومبر کو 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

قومی خبریں سے مزید