• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وہ فون کال جس نے مشرقِ وسطیٰ بدل دیا

کراچی (رفیق مانگٹ) ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وہ فون کال جس نے مشرقِ وسطیٰ بدل دیا، نیتن یاہو کی خفیہ فون کال پر ایران کی اعلیٰ قیادت جمع ہونیکی اطلاع، ایک ہی حملے میں سپریم لیڈر و مشیروں کو نشانہ بنانے کی تجویز، 23 فروری کی کال فیصلہ کن ثابت، ایران کے خلاف جنگ کا آغاز ممکن ہوا، ٹرمپ پہلے ہی حملے کے حامی تھے، حتمی فیصلہ فون کال کے بعد ہوا، جنگ سے قبل دو ماہ میں دو ملاقاتیں اور پندرہ ٹیلیفونک رابطے، قریبی ہم آہنگی جاری، پہلے مجوزہ حملہ موسمی آپریشنل وجوہ پر مؤخر کیا گیا۔ گزشتہ پیر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک چونکا دینے والی اطلاع کے ساتھ فون کیا۔۔۔ ایران کے سپریم لیڈر اور ان کے اعلیٰ مشیر ہفتہ کی صبح تہران میں ایک مقام پر جمع ہونے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا کہ انہیں ایک ہی تباہ کن فضائی حملے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی نیوز سائٹ کے مطابق 23 فروری کو وائٹ ہاؤس کے سچوی ایشن روم سے ہونے والی یہ کال ایک فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوئی جس نے ایران کے ساتھ جنگ کا آغاز ممکن بنایا۔

اہم خبریں سے مزید