• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے دوستی، فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی اور فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، ہم چاہتے ہیں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہ ہو۔

لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدالت میں سب ایک جیسے ہوتے ہیں کسی کو استثنیٰ نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام سب کے لیے، یہ عدل اور انصاف کا نظام ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے، محروموں، مجبوروں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اجتماع کے تیسرے دن میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، کشمیر پر ہم سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، بھارت سے جب جنگ ہوئی تو سب ایک ہو گئے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ہم فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے، مذہبی اور مسلکی گروہ نہیں، دینی تحریک ہیں، دین کا مطلب نظام ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید