• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف مہم ابھی شروع ہوئی ہے: امریکی دفاعی وزیر ہیگستھ

پیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو
پیٹ ہیگستھ— فائل فوٹو

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ابھی شروع ہوئی ہیں، انہیں ختم ہونے میں وقت لگے گا۔

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے دوسرے ہفتے بھی جاری ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کی علاقائی طاقت مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور مزید کم ہوتی رہے گی،  یہ تو ابھی بس شروعات ہیں۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کے مطابق تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی آپریشن ایپک فیوری میں حصہ لے رہے ہیں اور امریکی فوج نے جمعے تک ایران میں تقریباً 3 ہزار اہداف پر حملے کیے ہیں۔

امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ مہم منصوبے کے مطابق جاری ہے، ہمارے اور اسرائیلی فضائیہ کے مجموعی فوجی وسائل ایران سے کہیں زیادہ ہیں، جب ہماری فضائیہ کو اسرائیل کی فضائیہ کے ساتھ ملا دیا جائے تو یہ دنیا کی دو سب سے طاقتور فضائی افواج ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید