• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بھارت کو شکست، بنگلادیش فائنل میں

اسکرین گرایپ
اسکرین گرایپ

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ایونٹ کے پہلے ٹاپ فور مرحلے کے میچ میں بنگلادیشی ٹیم نے بھارتی الیون کو سپر اوور میں شکست دی اور فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

جواب میں بھارتی ٹیم بھی 6 وکٹ پر 194 رنز ہی کر پائی، یوں میچ کا فیصلہ سپر اوور کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔

سپر اوور میں بھارتی ٹیم کے 2 کھلاڑی ابتدائی 2 گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، یوں بنگلادیشی ٹیم کو کامیابی کےلیے 1 رن درکار تھا، جو انہیں وائیڈ کی صورت میں مل گیا۔

بنگلادیش کے ساتھ فائنل میں کونسی ٹیم ہوگی؟ اس کےلیے دوسرا سیمی فائنل آج ہی پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید