• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے سب سے بڑے افرو ہیئر اسٹائل کا اعزاز امریکی خاتون کے نام

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے نیویارک کی ایک خاتون کا بالوں کا افرو اسٹائل دنیا کا سب سے بڑا افرو ہیئر اسٹائل قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسیکا ایل مارٹنیز کا یہ ہیئر اسٹائل 6 فٹ 287 انچ پر محیط ہے جس پر انہیں باضابطہ طور پر تاج پہنایا گیا ہے۔

ان سے قبل ایون ڈوگاس نامی خاتون نے 2010ء میں سب سے بڑا افرو ہیئر اسٹائل رکھنے والی خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے نیو یارک کے ہیئر سیلون میں یہ اعزاز باضابطہ طور پر نئی ریکارڈ ہولڈر جیسیکا ایل مارٹنیز کو سونپ دیا۔

جیسیکا ایل مارٹینیز کے بالوں کی اونچائی 11.42 انچ، چوڑائی 12.2 انچ اور بالوں کا سر پر گھیرا 6 فٹ 2.87 انچ ناپا گیا۔

ڈوگاس کا کہنا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز آئیکن کا یہ اعزاز سونپنے پر فخر ہے جو میں نے 15 سال تک اپنے پاس رکھا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے والی جیسیکا ایل مارٹینیز نے بتایا کہ میں اسکول کے زمانے تک اپنے بالوں کو پروفیشنل طریقے سے سیدھا کرواتی تھی لیکن کالج کے پہلے سال کے بعد میں نے اپنے قدرتی بالوں کو اپنانے کا فیصلہ کیا، آخری بار جب میں نے بال سیدھے کرائے تو مجھے لگا کہ یہ میری شخصیت کے خلاف ہے لہٰذا میں نے یہ عمل ترک کر دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید