• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر ماہیکا شرما نے کیا کہا؟

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ ماہیکا شرما نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہیکا شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان منگنی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے ماہیکا کے ہاتھ میں ایک چمک دار انگوٹھی دیکھی۔

اس سال اکتوبر میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر محبت بھری تصاویر کا ایک سیٹ شیئر کیا جس میں سب کی توجہ ماہیکا کی انگلی میں موجود بڑی اور چمک دار انگوٹھی پر گئی جس سے مداحوں میں یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا جوڑے نے منگنی کر لی ہے؟ اب ماہیکا نے بالآخر ان افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ماہیکا نے انسٹاگرام پر گلابی بالوں والی ایک کالی بلی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ میں سوشل میڈیا کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں کہ میری منگنی ہو گئی ہے حالانکہ میں تو بس ہر روز اچھے زیورات پہنتی ہوں۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگلی افواہ حمل کی ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ ہی ماہیکا نے ایک کھلونا کار چلاتے ہوئے ایک آدمی کی تصویر اَپ لوڈ کی اور لکھا کہ اگر میں حمل کی افواہوں سے لڑنے کے لیے اس میں آ جاؤں تو آپ کیا کریں گے۔

بدھ کو ہاردک نے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کی 3 ترجیحات کرکٹ، اپنے بیٹے اگستیا اور اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور دیگر تصاویر میں دونوں جم میں ایک ساتھ ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ایک آئینے کی سیلفی میں ہاردک کو ماہیکا کو گود میں اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہاردک نے ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آنے کے چند ہفتوں بعد رواں سال اکتوبر میں ماہیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ماہیکا کی کئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں ایک تصویر سوئمنگ پول کی ہے، انہوں نے ماہیکا کو اپنی ’11:11 کی خواہش‘ قرار دیا۔

ماہیکا سے پہلے ہاردک کے بارے میں افواہ تھی کہ وہ برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں جو ان کے ہمراہ اسٹیڈیم میں اور ممبئی انڈینز کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے بعد ٹیم کی بس میں سوار ہوتی دیکھی گئی تھیں، بعد میں یہ خبریں آئیں کہ دونوں نے راستے جدا کر لیے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا۔

ہاردک اس سے قبل اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے، انہوں نے 2020ء میں ایک پروقار تقریب میں شادی کی اور اسی سال جولائی میں ان کے بیٹے اگستیا کی پیدائش ہوئی، 4 سال کی شادی کے بعد انہوں نے 2024ء میں علیحدگی کا اعلان کیا اور تب سے اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید