• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی کے بعد چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کے بعد چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا کے الگ ہونے کے چند ہفتے بعد یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ نتاشا اس فیصلے سے کافی دکھی ہیں، انہوں نے ہاردک کے ساتھ رہنے کی کافی کوشش کی، اس دوران وہ بے چینی محسوس کرتی رہیں، جس کے بعد بلآخر انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا بہت زیادہ خود پسند تھے، جسے نتاشا برداشت نہیں کرسکیں اور انہوں نے محسوس کیا کہ ان دونوں کے درمیان بڑا فرق تھا، انہوں نے ہاردک کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی بہت کوشش کی مگر وہ بے سکون ہوتی رہیں۔

نتاشا کیلئے ہاردک پانڈیا کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا تھا کیونکہ وہ ان کے ساتھ اس رفتار سے نہیں چل پارہی تھیں اسی لیے انہوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں کورونا کے دنوں میں  شادی کی تھی جس کے بعد فروری 2023 میں انہوں نے اپنی اپنی مذہبی رسومات کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کی تھی، تاہم جولائی 2024 میں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔

انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ یہ دونوں کے لیے ایک "مشکل فیصلہ" تھا اور وہ اپنے بیٹے، اگستیا، کی مشترکہ پرورش جاری رکھیں گے۔

نتاشا کے ساتھ علیحدگی کے بعد، ہاردک کے بارے میں افواہیں گردش کررہی  ہیں کہ وہ گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں، جبکہ نتاشا اپنے 4 سالہ بیٹے اگستیا کے ساتھ سربیا منتقل ہوگئی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید