غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
پچھلے چند گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 24 نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو شروع ہونے جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں اب تک 318 فلسطینی شہید جبکہ 788 زخمی ہوچکے ہیں۔