• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عالمِ دین مولانا ارشد کے بیان پر سینیٹر حافظ عبدالکریم کا ردِعمل

سینیٹر حافظ عبدالکریم—فائل فوٹو
سینیٹر حافظ عبدالکریم—فائل فوٹو

بھارتی عالمِ دین مولانا ارشد کے بیان پر امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لاہور سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مولانا ارشد کا بیان بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز کا حقیقی عکاس ہے۔

امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے اعلیٰ عہدوں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔

 سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں مسلمانوں کو مساوی مواقع ملتے ہیں، پاکستان اقلیتوں کو مکمل آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت اس کام میں لگی ہے کہ مسلمانوں کو سر نہ اُٹھانے دیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مولانا ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان وائس چانسلر بن بھی جائے تو وہ جیل میں پڑا ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے مگر بھارت میں یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا۔

قومی خبریں سے مزید