ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جا رہے میچ کے ٹاس کے لیے پاکستان شاہینز کے کپتان عرفان خان نیازی اور بنگلادیشی ٹیم کے قائد اکبر علی میدان میں اترے۔
گرین شرٹس کی فائنل الیون میں کپتان عرفان خان، یاسر خان، معاذ صداقت، محمد فائق، غازی غوری، سعد مسعود، عرفات منہاس، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔
بنگلادیشی ٹیم میں کپتان اکبر علی، ذیشان عالم، حبیب الرحمٰن سوہان، یاسر علی، راکب الحسن، مہدی السلام، ایس ایم مہروب، محفوظ الرحمٰن ربی، ریپون منڈل، عبدالغفار ثقلین اور مرتنجوائے چوہدری شامل ہیں۔