• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان طارق ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستانی اسپنر عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شاندار ہیٹ ٹرک کے بعد ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان کے آف اسپنر عثمان طارق نے کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے زمبابوے کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔

عثمان طارق نے اپنی ہیٹ ٹرک 10ویں اوور میں مکمل کی جب زمبابوے کی ٹیم صرف 60 رنز پر 7 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔

30 سالہ اسپنر نے پہلے ٹونی منیونگا کو ایل بی ڈبلیو کیا، اگلی ہی گیند پر تاشینگا موسیقیوا کو بولڈ کردیا، جبکہ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے ویلنگٹن مساکڈزا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کارنامے کے ساتھ ہی عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی بالر بن گئے۔

پاکستانی بولرز کی ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرکس کی فہرست میں فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید