• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اور ریلیف سے منسلک ادارے ریڈ الرٹ

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف سے منسلک تمام اداروں کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا، دریائے کے کنارے آباد دیہاتوں میں اعلانات کروا کر مکینوں کوسیلاب کے خطرات کے بارے آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر خود بھی اور اپنے مویشی بیلے اور دیگر نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دریائے چناب کے شہباز پور حفاظتی بند کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر ریونیو افسرارشا د احمد،منتخب بلدیا تی نما ئندے بھی موجو د تھے۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہوری ہے اسی طرح پنجاب ڈیسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے، گذشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤزیادہ سے زیادہ 4 لاکھ کیوسک تک رہا جو کہ درمیان درجے کا سیلاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر ریسکیو اینڈ ریلیف سے منسلک تمام محکموں ریسکیو 1122، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، لائیو سٹاک، انہار ڈیپارٹمنٹ سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کی مدد بھی حاصل کی جاسکے گی۔
تازہ ترین