• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون(تصویر سوشل میڈیا)۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ 59 سالہ ڈیوڈ کیمرون نے انکشاف کیا کہ ان کے کینسر کا علاج ہوا ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا رواں برس کے آغاز میں پروسٹیٹ کینسر کا ٹیسٹ ہوا تھا۔ ان کا علاج فوکل تھراپی سے کیا جا رہا ہے۔  

سابق برطانوی وزیراعظم نے اس حوالے سے ٹارگیٹڈ اسکرین پروگرام پر زور دیا تاکہ ان مردوں کے اندر بیماری کا پتہ لگایا جاسکے جنہیں اس کے بارے میں معلوم نہ ہو۔ اس سے علاج کی کامیابی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا ان کا پروسٹیٹ اسپیسیفک اینٹیجن (PSA) ٹیسٹ ہوا، جو بیماری کی اس قسم سے منسلک جو پروٹینز کی جانچ کرتا ہے اور ٹیسٹ میں اس کا نتیجہ زیادہ آیا جس کے بعد کی گئی بایوپسی سے کینسر کی تشخیص ہوئی۔

انھیں علاج کے طور پر فوکل تھراپی دی گئی، جس میں برقی لہریں کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنا کر ختم کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید