• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ 

پیرس سے فرانسیسی موسمیاتی ادارہ ہیلی گُبی کے مطابق آتش فشاں 12 ہزار سال میں پہلی بار پھٹا ہے۔  آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پہنچیں گے۔ 

امریکی ماہرین ارضیات کے مطابق ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹنے کا اس سے پہلے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

 خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے حکام نے آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔

قومی خبریں سے مزید