• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال چین کا دورہ کروں گا، امریکی صدر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر اچھی گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے چینی قیادت کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے کو قبول کرلیا ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا کے چین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی کسانوں کے حوالے سے چینی صدر سے کافی اہم گفتگو کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چینی صدر کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے کے جواب میں میں نے ان کو بھی امریکا آنے کی دعوت دی ہے، جسے چینی صدر نے قبول کرلیا ہے اور وہ اگلے سال کے آخر میں امریکا کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔

یاد رہے کہ دونوں صدور کی گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں ملاقات ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید