• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہری کو ہلک جیسا روپ دھارنا مہنگا پڑگیا

تصاویر: بین الاقوامی میڈیا
تصاویر: بین الاقوامی میڈیا

اسپین کے شہر بینڈورم میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مارول سپر ہیرو اِنکریڈیبل ہلک جیسا روپ دھارنا مہنگا پڑگیا۔

رپورٹس کے مطابق کین نامی شخص ایک ایونٹ کے لیے تیار ہو رہا تھا، میک اپ کے بجائے اس نے غلطی سے گرین فیبرک پینٹ استعمال کر لیا، جو دراصل کپڑے رنگنے والا سخت کیمیکل تھا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ برش سے اپنا سارا جسم سبز کر رہا ہے، لیکن یہی تفریح اس کے لیے پریشانی بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق جب کین نے رنگ دھونے کی کوشش کی تو یہ بالکل نہیں اترا، اسے بار بار نہانے، رگڑنے اور مختلف طریقے آزمانے پڑے، مگر رنگ جِلد سے چپکا رہا، تین دن کی مسلسل کوشش کے باوجود اس کے سر اور گردن پر سبز رنگ واضح طور پر موجود تھا۔

کین کے دوست گریہم وائٹ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب حادثاتی تھا، کین نے چھ مرتبہ نہایا، بھانپ لی لیکن پھر بھی رنگ نہیں گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے اسے پورا پاگل لیکن مزاحیہ قرار دیا، تو کسی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا آئی کیو جوتے کے سائز سے بھی کم لگ رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید