پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر اپنے سادہ اور معصومانہ مزاج کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
حال ہی میں ٹرائی سیریز کے ایک میچ کے بعد نسیم شاہ جب شائقین سے ملنے کے لیے اسٹینڈز کے قریب آئے تو ایک مداح نے ان سے سیلفی کی درخواست کی۔
اس پر نسیم شاہ نے ہنستے ہوئے معصومانہ انداز میں جواب دیا کہ یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قَسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔
نسیم کا یہ غیر متوقع اور دل جیت لینے والا جواب سن کر وہاں موجود تمام شائقین قہقہے لگانے لگے، سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں مداحوں نے ان کے عاجزانہ رویے کی تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ کتنا معصوم ہے، جبکہ ایک اور نے کہا کہ بس یہ سادگی ہمیشہ قائم رہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ نسیم شاہ کا سچا اور سادہ مزاج لوگوں کے دل جیتے ہیں، اس قبل بھی ان کے دلچسپ جملے وائرل ہوچکے ہیں۔