کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو تین شیر کے بچوں کی پیدائش ہوئی، ڈاکٹرز نے بچوں کا معائنہ کر کے مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ میئر کراچی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ شیر کے بچوں کی فی الحال عوامی نمائش نہ کی جائے اور بچوں کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد مرحلہ وار عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ شہر اور جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں کے لیے خوشی کی خبر ہے، چڑیا گھر میں بہتری کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے۔