اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی، مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔